
ہاویری (روشن ضمیر / انڈو ٹائمز میڈیا)
کرناٹک اسٹیٹ علماء یونین سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ضلع ہاویری میں ایک عظیم الشان مِلّی بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آ رہا ہے۔دداہا
مہمانانِ خصوصی: حضرت سید حافظ محمد علی الحسینی صاحب قبلہ (سجادہ نشین، بارگاہِ سیدنا خواجہ بندہ نواز) اور محترم سلیم احمد صاحب (ایم ایل سی)۔
دیگر مہمانان: ریاست بھر کے جید علماء، مفتیانِ عظام اور سرکردہ اراکینِ اسمبلی۔
پروگرام کا مقصد: آج مسلمانوں کو جن سنگین مسائل کا سامنا ہے، ان پر سنجیدہ گفتگو کرنا اور قوم کے مستقبل کے لیے ایک مضبوط لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

خصوصی گزارش:
علماءِ کرام، ائمہ مساجد، انجمنِ اسلام کے اراکین اور بالخصوص قوم کے نوجوانوں سے پرزور اپیل ہے کہ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اس پروگرام میں ضرور بہ ضرور شرکت فرمائیں۔ قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔
وقت کی پکار پر لبیک کہیں اور مِلّی اتحاد کو مضبوط کریں!